آسٹریلیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاری

پیر 1 جنوری 2018 11:10

سڈنی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) آسٹریلیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاری کر دی گئی۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سال نو کے موقع پر پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں برٖطانوی کیٹرنگ کمپنی کمپاس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ کزنز، ان کے دو نوجوان بیٹے، گیارہ سالہ بیٹی اور منگیتر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ آسٹریلوی شہر سڈنی کے شمال میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر کووان کے علاقے میں اتوار کو اس وقت پیش آیا جب یہ چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران دریائے ہاک بری میں گر گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افرادکی لاشیں فوری طور پر طیارے کے ملبے سے نکال لی گئی تھیں لیکن ان کی شناخت پیر کو جاری کی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :