Live Updates

سعودی عرب کے دورے پر شہباز شریف کو نجی طیارے کا کرایہ بھی خود ادا کرنا پڑ گیا

پیر 1 جنوری 2018 11:02

سعودی عرب کے دورے پر شہباز شریف کو نجی طیارے کا کرایہ بھی خود ادا کرنا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو سعودی عرب کے شاہی خاندان کی طرف سے طیارہ نہیں بھیجوایا گیا بلکہ انہوں نے خود سعودی عرب کی کمپنی ناس ائیر کا طیارہ پرائیویٹ طور پر کرایہ پر حاصل کیا جس کا کرایہ وہ خود ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں مختلف مذہبی ،سماجی رہنماؤں ں سے ہونے والی ملاقاتوں میں سعودی سفارتی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے بتایا ہے کہ انہیں پاکستان کے حالات سے خصوصی دلچسپی ہے ۔

انہوں نے پاکستان کو مشکل وقت میں ہر طرح کی ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔پاکستان کو معاشی بہتری کے لئے اور بحران سے نکالنے کے لئے جتنی رقم بھی چاہے ہو گی سعودی عرب فراہم کرے گا ۔ 
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :