بلدیہ ملیر کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ ملیر

پیر 1 جنوری 2018 11:00

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوسی غازی دائود بروھی گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائزسندھی پرائمری اسکول آسو گوٹھ ملیر میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے موقع پر کیااس موقع پرسینئر رہنماء پیپلز فورم ڈاکٹر ایوب ، یوسی چیئرمین اختر بلوچ ،کونسلر شعیب ،ڈاکٹر وقار صغیر،ڈاکٹر کریشن کھتری ،ڈاکٹر صوفیہ سعید، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان و دیگر معززین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ جب انسانی جسم پر ہیپاٹائٹس کا وائرس حملہ کرتا ہے تو دو سے دس ہفتوں کے بعد اس بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں اتنے عرصے میں یہ جراثیم جگر کے اندر نا قابل تلافی توڑ پھوڑ کا عمل شروع کردیتا ہے اور جگر کو ایسے نقصان دیتا ہے کہ جیسے دیمک لکڑی کو اندر ہی اند ر سے ختم کردیتی ہے اور اس جرثومے کی وجہ سے کینسر کے باسٹھ فیصدامکانات پیدا ہوجاتے ہیں ،اس مرض میں مبتلا مریض اس مرض سے ناواقفیت کی بنا پر عام یرقان سمجھ کر اہمیت نہیں دیتے اور لا پرواہی کرتے ہیں جو بالکل نہیں کرنی چاہیئے چیئرمین بلدیہ ملیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کیمپ سے استفادہ حاصل کریں اور حفاظتی ٹیکوں کے بعد اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ،پارٹی قائدین کی ہدایات کے مطابق عوام کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :