ٹینیورٹریک سسٹم کے اساتذہ کو اب ماہانہ بنیاد پر تنخواہ ملے گی، ترجمان جامعہ کراچی
تازہ ترین : 1

ٹینیورٹریک سسٹم کے اساتذہ کو اب ماہانہ بنیاد پر تنخواہ ملے گی، ترجمان جامعہ کراچی

کراچی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی ہدایت پرجامعہ کراچی میں ٹینیورٹریک سسٹم(ٹی ٹی ایس)کے تحت خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو اب جامعہ کراچی کے دیگر اساتذہ کی طرح ماہانہ بنیاد پر تنخواہیں جاری کی جائیں گی جس کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل’’ ٹی ٹی ایس‘‘ اساتذہ کو ماہانہ بنیاد پر تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جارہی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 11:00:18

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :