2017 ء میں 81 رپورٹرز ہلاک ہوئے، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس

پیر 1 جنوری 2018 10:50

برسلز۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ختم ہونے والے سال2017 ء کے دوران مجموعی طور پر 81 صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میںیہ بھی واضح کیا گیا کہ ان صحافیوں میں سے کئی نشانہ بنا کر ہلاک کیے گئے جبکہ چند ایک بم دھماکوں کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھے۔ صحافیوں کی تنظیم سالانہ بنیاد پر دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے جرنلسٹس کے حوالے سے ’کِل رپورٹ‘ کے نام سے ایک دستاویز جاری کرتی ہے۔ اس سالانہ رپورٹ کے مطابق مختلف پرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے صحافیوں کی تعداد 250 سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :