امریکی دھمکیوں کے باوجود جوہری صلاحیت میں اضافہ کرتے رہیں گے، شمالی کوریا

پیر 1 جنوری 2018 10:50

پیانگ یانگ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) شمالی کوریاکے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا اور اس کی کاسہ لیس حکومتوں کی دھمکیوں کے باوجود دفاعی طاقت اور خود مدافعتی جوہری حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے شائع کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 ستمبرکو ہائیڈروجن بمکا تجربہ ایک عظیم کامیابی تھا کہ جس نے شمالی کوریا کو عالمی جوہری طاقت کی سطح پر پہنچا دیا ہے۔