ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کر دیا

پیر 1 جنوری 2018 10:50

تہران۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ایران کے حکام نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام فوٹو شیئرنگ ایپس تک صارفین کی رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایراں کے نشریاتی ادارے کے مطابق تہران حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیلیگرام ایپس کے ذریعے مظاہروں کی تصاویر کو آن لان کیا گیا ہے۔ ٹیلی کام کے ایرانی وزیر جواد آذری نے کہا ہے کہ ٹیلیگرام ادارہ انقلاب مخالف ہے اور مظاہرین کو مشتعل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ٹیلیگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاول دٴْوروف نے صارفین کی رسائی کو کنٹرول کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :