مانسہرہ میں سٹوڈنٹس کنونشن نے 11 جنوری کو ہو گا

پیر 1 جنوری 2018 10:31

مانسہرہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کے زیراہتمام صوبہ ہزارہ سٹوڈنٹس کنونشن 11 جنوری کو منعقد ہو گا۔ اس حوالہ سے کنوینر مشتاق حسین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری قاضی طیب تنولی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ11 جنوری کو طلباء کنوشن منعقد کیا جائے گا جس میں ہزارہ بھر سے طلباء شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہزارہ سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر قاضی مدثر کی قیادت میں فرہاد علی، خان زیب، اعزاز شفیق، امتیاز تنولی و دیگر نے کنوینر مشتاق حسین ایڈووکیٹ اور قاضی طیب تنولی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران طلباء کے صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے کاوشوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کنونشن سے صوبہ ہزارہ کی تحریک کو آکسیجن ملے گی، طلباء کا تحریکوں میں مرکزی کردار رہا ہے، طالب علم قائداعظم کے ساتھ ملے تو پاکستان بنا، اب صوبہ ہزارہ بھی طلباء ہی بنائیں گے۔ اس موقع پر طلباء کے وفد نے مشتاق حسین ایڈووکیٹ اور قاضی طیب تنولی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قائدین مخلص اور محنتی ہیں اور کبھی بکے و جھکے نہیں ہیں۔