مانسہرہ سے لساں نواب جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے

پیر 1 جنوری 2018 10:31

مانسہرہ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) مانسہرہ سے لساں نواب جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ مانسہرہ سے لساں نواب جانے والے مسافروں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ اس روٹ پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں، آر ٹی اے کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سے لساں نواب جو تقریباً 30 سی35 کلو میٹر کا راستہ بنتا ہے، ڈرائیور 70 روپے فی کس کے حساب سے کرایہ وصول کر رہے ہیں اور چار سواریوں کی سیٹوں پر پانچ سواریاں بیٹھائی جا رہی ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والے نہیں، عورتوں اور بزرگوں کا بھی کوئی احترام نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرنٹ پر دو سواریوں کی جگہ ہوتی ہیں وہاں تین سواریاں بٹھائی جا رہی ہیں اور گاڑی ہائی ایس کے پیچھے بھی سواریاں کھڑی کر کے لے جایا جاتا ہے، ہماری محکمہ آر ٹی اے کے افسران سے درخواست ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ان ڈرائیوروں کو لگام ڈالیں تاکہ عوام کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے۔