قومی وطن پارٹی اور تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین شیخ نثار احمد کو سماجی خدمات پر نیشنل ٹیلنٹ ایوارڈ دیاگیا

پیر 1 جنوری 2018 10:31

ایبٹ آباد۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) قومی وطن پارٹی اور تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین، روٹری کلب ایبٹ آباد ویلی کے سیکرٹری شیخ نثار احمد کو ان کی گراں قدر طویل سماجی خدمات پر جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ 24 ویں سالانہ نیشنل ٹیلنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی نیشنل ٹیلنٹ کونسل ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو کونسل ٹیلنٹ ایوارڈ سے نواز گیا۔

جلال بابا آڈیٹوریم میں رنگا رنگ تقریبا کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی اور صدارت صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) سید سلیم شاہ تھے۔ شیخ نثار احمدکی مختلف پلیٹ فارم سے دکھی اور ضرورت مند افراد کی طویل خدمات کا سلسلہ گورنمنٹ پوسٹ گر یجویٹ کالج ایبٹ آباد کی سماجی تنظیم ریڈ کریسنٹ یوتھ آرگنائزیشن سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

پشاور میں 1986ء میں صوبائی حکومت نے انہیں حلال احمر گولڈ میڈل دیا۔ روٹری انٹرنیشنل کی نوجوان کی ذیلی تنظیم روٹریکٹ میں 10 سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ 1997ء میں جھنگ کے مقام پر بیسٹ سیکرٹری آف پاکستان، 1998ء میں کراچی کے مقام پر بیسٹ صدر آف پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ وہ سماجی خدمات پر پہلا کوڈک ایوارڈ، فاطمہ جناح ترقیاتی کونسل ایوارڈ، فاطمہ جناح گولڈ میڈل کے علاوہ لاہور، مظفرآباد، راولپنڈی /اسلام آباد میں کئی ملکی سطح کے ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :