نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اسسٹنٹ کنٹرولر تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد

پیر 1 جنوری 2018 10:30

ایبٹ آباد۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) اسسٹنٹ کنٹرولر تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد اشفاق احمد نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مستقبل کے معماروں کی معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت بھی ناگزیر ہے۔ وہ عثمان آباد میں سپرب ایجوکیشنل اکیڈیمی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر قاضی ارشد ایڈووکیٹ، سپرب ایجوکیشنل اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر سفیر احمد، پرنسپل صدف شبیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ قبل ازیں سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر سفیر احمد نے کہا کہ ان کے ادارہ میں ماہر اور تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کی نگرانی میں مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے، متوسط طبقہ کے لوگوں کیلئے معیاری سکول کی اشد ضرورت تھی اور اسی ضرورت کے پیش نظر سپرب ایجوکیشنل اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :