کاکول روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں دو چچازاد بھائی جاں بحق ، تیسرا شدید زخمی

پیر 1 جنوری 2018 10:30

ایبٹ آباد۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) کاکول روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں دو چچازاد بھائی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی اخبار کے رپورٹر رمیض راجہ کا بھائی راجہ ولید اپنے دو چچا زاد بھائیوں راجہ عتیق علی اور راجہ عاشق کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر کاکول روڈ سے جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر دے ماری جس سی21 سالہ راجہ ولید موقع پر جاں بحق جبکہ دو موٹر سائیکل سوار راجہ عتیق علی ولد ساجد اور راجہ عاشق ولد شبیر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور شدید زخمی نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ راجہ عتیق بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے، ڈاکٹروں نے تیسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :