ہری پور میں عدنان سعید ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی

بابر نواز، پیر صابر شاہ، عمر ایوب، راجہ عامر زمان، اعجاز درانی، قاضی اسد، حبیب الله خان سمیت ممتاز شخصیات کی شرکت

پیر 1 جنوری 2018 10:30

ہری پور۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر سعید اختر خان ایڈووکیٹ (مرحوم) کے فرزند عدنان سعید ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بابر نواز خان، پیر صابر شاہ ، عمر ایوب خان، سابق جسٹس سپریم کورٹ طارق پرویز سمیت اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سعید اختر خان ایڈووکیٹ (مرحوم) کے فرزند اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خورشید اظہر ایڈووکیٹ، مسعود اظہر ایڈووکیٹ، وحید اظہر ایڈووکیٹ کے بھانجے عدنان سعید ایڈوو کیٹ کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منقعد ہوئی جس میںقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بابر نواز خان، رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز خان، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر پیر صابر شاہ، سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد، سابق جسٹس سپریم کورٹ و سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا طارق پرویز، سابق صوبائی وزیر اعجاز خان درانی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے فرزند اسد الرحمن، پی ٹی آ ئی کے مرکزی رہنما راجہ عامر زمان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سپیکر صوبائی اسمبلی میجر (ر) حبیب الله خان، ممبر ضلع کونسل ملک اختر، صاحبزادہ عطاء الرحمن، ممبر تحصیل کونسل سمیع الله خان، جنرل کونسلر وی سی علی خان امیر محمد خان سلمانخیل، جنرل کونسلر فردوس امین خان، پیپلز پارٹی کے رہنما اورنگزیب مغل، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد ارشد خان ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ہری پور اسدالله ملک ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری وقاص احمد ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ہری پور راجہ یاسر ایاز کیانی ایڈووکیٹ، سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ہری پور خان گل ایڈووکیٹ قرشی انڈسٹریز کے اے ایم لیگل وقاص رحمن ایڈووکیٹ، ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمن، ایس پی عارف جاوید خان، ایس پی قمر حیات خان، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر ملک محمد اقبال، سید اعظم شاہ، آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر راجہ حفیظ انور سمیت وکلاء، بلدیاتی نمائندوں، صحافیوں، تاجروں، مذہبی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عدنان سعید ایڈووکیٹ کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔