سعودی عرب میں 50 ارب ریال مالیت کی غذائی اشیاء ضائع ہورہی ہیں، القحطانی

پیر 1 جنوری 2018 10:22

ریاض ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) سعودی انجمن تحفظ صارفین کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سالانہ 50 ارب ریال مالیت کی غذائی اشیاء ضائع ہورہی ہیں۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی انجمن تحفظ صارفین کے سیکرٹری کی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں سالانہ 50 ارب ریال مالیت کی غذائی اشیاء ضائع ہورہی ہیں جوکل غذا کا 30 فیصد ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صارفین نئے حالات سے خود کو ہم آہنگ کریں اور اخراجات کم کریں۔ القحطانی نے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ صف بستہ ہوکر استحصال پسند تاجروں کو ٹھکانے لگا سکتے ہیں۔ انجمن کے سیکرٹری کی جانب سے توجہ دلائی گئی ہے کہ تحفظ صارفین انجمن کا کام دکانوں کو بند کرانا نہیں بلکہ صارفین میں آگہی پیدا کرنا اور ان کی شکایات و صول کرکے مناسب حال کارروائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

القحطانی نے توجہ دلائی کہ سعودی مارکیٹ میں نقلی فاضل پرزوں، ٹائر ، الیکٹروک آلات اور دیگر اشیاء کے ذریعے صارفین سے اربوں ریال ہڑپ کرنے والا مافیا پنپ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صارفین کوکفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہوگی، اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مارکیٹ ہی آئندہ برسوں کے دوران مملکت کی پہچان بنے گی۔

متعلقہ عنوان :