عالمی امن کے حوالے سے اہم کردار کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، ترک وزیر اعظم

پیر 1 جنوری 2018 10:21

استنبول ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی کسی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کرتا کہ جو علاقے میں جھڑپوں، جھگڑوں اور جنگوں کی جانب لے جاتا ہو۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق نئے سال کے لئے جاری کردہ اپنے پیغام میں انھوں نے باہمی اتحاد و اخوت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ترکی کی اہمیت ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہو رہی ہے اور عالمی امن کے حوالے سے ترکی نے ایک اہم کردار کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔