ترک صدر رجب طیب اردوان 5 جنوری کو فرانس روانہ ہوں گے

پیر 1 جنوری 2018 10:21

استنبول ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوان رواں سال کے پہلے دورہ پر فران روانہ ہوں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات کریں گے ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ صدر اردوان ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس، شام، عراق اور دہشت گردی کے خلاف جدو جہد سمیت علاقائی موضوعات اور ترکی، یورپی یونین تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ترک صدر کا دورہ فرانس دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو دونوں ملکوں اور علاقے کے مفادات کے حوالے سے فروغ دینے میں موثر ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :