وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کو مبارک باد

ہم افق پر نئی امیدوں اور امکانات کے ساتھ 2018 میں داخل ہو رہے ہیں، جمہوری سفر اور تبدیلی کا آئندہ مرحلہ عوامی امنگوں اور خواہشات کا عکاس ہو گا جمہوری عمل کا تسلسل باشعور عوام کی حقیقی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنے گا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ 2018 کا سال پاکستان کے لیے امن اور خوشیوں کا سال ہو،سی پیک سمیت دیگر انفراسٹکچر کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں ، ملک میں جمہوریت پروان چڑھے وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا ٹوئیٹ اور بیان میں اظہار

پیر 1 جنوری 2018 01:40

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افق پر نئی امیدوں اور امکانات کے ساتھ 2018 میں داخل ہو رہے ہیں۔ جمہوری سفر اور تبدیلی کا آئندہ مرحلہ عوامی امنگوں اور خواہشات کا عکاس ہو گا۔

جمہوری عمل کا تسلسل باشعور عوام کی حقیقی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹ اور بیان میں وزیر مملکت کہا کہ امیدوں اور امکانات کے بادبان قوم کی کشتی کو کامرانیوں اور نئی رفعتوں کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔آئیں 2018ء میں ہم ایک دوسرے کیلئے تحمل،برداشت اور رحم کی روشن اقدار سے قومی تعمیر میں حصہ لینے کا عہد کریں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2017 میں جس طرح ثقافت, قومی ورثہ، سیاحت، سپورٹس اور فلم کی بحالی ہوئی،دعا ہے کہ ملکی ثقافت،آرٹ اور قومی ورثہ کو 2018 میں بھی اسی طرح فروغ حاصل ہو۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ 2018 کا سال پاکستان کے لیے امن اور خوشیوں کا سال ہو،سی پیک سمیت دیگر انفراسٹکچر کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں اور ملک میں جمہوریت پروان چڑھے۔