نیا سال شروع ہوتے ہی دُنیا بھر میں وٹس ایپ سروس بند

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 جنوری 2018 01:06

نیا سال شروع ہوتے ہی دُنیا بھر میں وٹس ایپ سروس بند
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری ۔2018ء) سال2018ء شروع ہوتے ہی دُنیا بھر کے مختلف ملکوں میں وٹس ایپ کی سروس بند ہو گئی ہے۔پاکستان، یورپ، بھارت، ملائیشیا ، امریکہ سمیت متعدد ممالک میں نیا سال شروع ہوتے ہی وٹس ایپ میسجنگ سروس میں تعطل آ گیا ہے اور پیغامات بھیجنے کا سلسلہ رُک گیا۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ سروس دوبارہ مختلف ممالک میں بحال ہونا شروع ہو گئی۔ کمپنی کی طرف سے ابھی تک سروس کی معطلی بارے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :