سکیورٹی فورسز نے اخروٹوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل ..
تازہ ترین : 1

سکیورٹی فورسز نے اخروٹوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے بینظیر ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے اخروٹوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام کے قریب آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسافر نے آئس ہیروئن انتہائی مہارت سے اخروٹوں میں چھپا رکھی تھی۔انھوں نے کہا کہ اے ایس ایف حکام نے ملزم غلام محمد ساکن صوابی سے یہ ہیروئن بر آمد کی جو غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مدینہ جانا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 00:40:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :