قوم اور قومی قیادت شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کے شانہ بشانہ کھڑی رہی:ڈاکٹر طاہرالقادری
پیر 1 جنوری 2018 00:00
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک سٹیٹس کو کی جماعت نہیں ہم ریفارمز چاہتے ہیں۔
سیاسی، معاشی ادارہ جاتی ریفارمز کے بغیر عام آدمی کو انصاف اور ان کا حق نہیں ملے گا۔ ریفارمز محض سیاسی ایجنڈا نہیں بلکہ ہم اسے عبادت سمجھتے ہیں کیونکہ کمزور کا جو استحصال ہورہا ہے اس کا سبب یہ ظالم نظام ہے۔ جب تک یہ نظام رہے گا قاتل اشرافیہ جنم لیتی رہے گی اور بے گناہ شہری قتل ہوتے رہیں گے۔انہوں نے تحریک کی سوشل میڈیا ٹیم سے کہا کہ ریفارمز اور انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ سوشل میڈیا آج کے جدید دور کا ابلاغ عامہ کے اعتبار سے موثر اور پاور فل ذریعہ ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے پی سی کو حصول انصاف کے ضمن میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اپنے انجام سے اب بچ نہیں پائیں گے۔ پوری قوم اشرافیہ کے ظلم کے خلاف کھڑی ہو چکی ہے۔ شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف ملنے سے پھر کوئی طاقت کے نشے میں مست حکمران بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنے کی جرأت نہیں کر سکے۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن اسلامک سنٹر کراچی کے ڈائریکٹر اور دیرینہ ساتھی خواجہ محمد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ اشرف نے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی خدمت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا وہ ایک خدا ترس مسلمان اور سچے عاشق رسول تھے ان کی جملہ توانائیاں اور وسائل دینی و دنیاوی تعلیم ،اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے وقف تھے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد اشرف کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن غمزدہ ہے اور ان کی بخشش ،درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت خواجہ محمد اشرف کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.