ہمارے دور حکومت میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیش رفت ہوئی،نوازشریف

19سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی گئی,ہمارے دور حکومت میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیش رفت ہوئی،انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے ،سابق وزیراعظم کا نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام

پیر 1 جنوری 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،19 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی گئی،ہمارے دور حکومت میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیش رفت ہوئی،انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے،انشا ئ اللہ بہت جلد فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے مشن کی تکمیل ہو جائیگی۔

اتوار کے روز نئے سال کی آمد کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ، ہم نے 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی گئی،ہمارے دور حکومت میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیش رفت ہوئی،انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے،انشا ئ اللہ بہت جلد فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے مشن کی تکمیل ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑپھینکنے کے لیے موثر منصوبہ بندی ہوئی،ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی،تفریحی مقامات کی سیاحت میں ریکارڈ اضافہ ہوا،توانائی بحران ملک کی اقتصادی ترقی کیلیے سنگین مسئلہ بن چکا تھا،اللہ کے فضل سے ہم توانائی کے بحران پرقابو پانے میں کامیاب ہوئے،نیشنل گرڈ میں10ہزار میگاواٹ کا اضافہ70سالہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج انفراسٹرکچر کے عظیم منصوبے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں،پشاور سے کراچی تک موٹروے کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے،آج ہر طرف پھیلے اندھیرے سمٹ رہے ہیں،روشنی پھیل رہی ہے،نوا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دوٹوک فیصلہ دیناہے عوامی نمایندوں کی اہلیت کے فیصلے عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں،قوم کی تقدیردھرنوں،تماشوں،سرکشوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی،الزامات،جھوٹ اورگالیوں کی سیاست ہمیشہ کی لیے دفن کرنے کاموقع آرہاہے،آپ نے آنیوالے انتخابات میں ووٹ کی حرمت کاعہدبھی کرناہے اور 2018 میں آپ نے ووٹ کا حق استعمال کرکے فیصلہ دیناہے۔