اب ملک میں کوئی این آر او نہیں ہوگا،شیخ رشید

سانحہ ماڈل ٹائون پر اے پی سی کے اعلامیے سے مطمئن نہیں ہوں، 2018ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیر 1 جنوری 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب ملک میں کوئی این آر او نہیں ہوگا، 2018ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، نواز شریف بیک فٹ پر چلے گئے ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون پر اے پی سی کے اعلامیے سے مطمئن نہیں ہوں، اگر اس بار ہم نہیں نکلے تو ہماری سیاست ختم ہوجائے گی۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں شریف برادران کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہا ہوں، 2018ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، کوئی ویلہ جنرل ہی ہوگا جو نواز شریف سے 5 گھنٹے ملے۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں کوئی این آر او نہیں ہوگا، اگر این آر او ہوا تو پٹرول کا کام کرے گا۔

(جاری ہے)

اسلامی ملکوں میں زلزلہ آئے گا۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی کے دوران 5 لوگ مرجئیں گے۔ سعودی عرب شریف برادران کو این آر او نہیں دلائے گا۔ پاکستان اپنا فیصلہ خود کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اصل حدیبیہ کیس لیکر جائوں گا، لطیف کھوسہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ میرا کیس مفت لڑیں گے۔

سانحہ ماڈل ٹائون اے پی سی میں ایم کیو ایم کے ایک لائن کے تحفظات تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان قابل اعتراض نہیں سارے لوگ مر جائیں تو بھی میں ہتھیار نہیں ڈالوں گا، بڑے جلسے کروںگا۔7 جنوری کو پشاور میں میرا جلسہ ہے۔ اس وقت نواز شریف بیک فٹ پر ہیں۔ شہباز شریف فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں لیکن قوم شہباز شریف کو بھی قبول نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :