ملک میں پہلے مکمل احتساب اس کے بعد الیکشن کا سوچیں گے ،اب جدہ والے بھی ان کی بات نہیں سنیں گے، پرویز الہی

یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں سعودی عرب میں ڈیل کا پروپیگنڈہ خود ن لیگ والے کر رہے ہیں،صحافیوں سے بات چیت

اتوار 31 دسمبر 2017 23:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے مکمل احتساب اس کے بعد الیکشن کا سوچیں گے اب جدہ والے بھی ان کی بات نہیں سنیں گے انہوں نے تو خود اپنے ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا ہوا ہے ان کو اب کوئی نہیں بچا سکتا کیونکہ یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں سعودی عرب میں ڈیل کا پروپیگنڈہ خود ن لیگ والے کر رہے ہیںوہ ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہے کہ جنہوں نے پورا پورا موقع دے کر ان کو نااہل قرار دیا انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میںچودہ نعشیں گرانے میں نواز شریف کی مشاورت شامل ہے رانا ثنااللہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف کی مشاورت شامل تھی.دونوں بھائی کیفر کردار تک پہنچیں گی.ساری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن صرف طاہر القادری کا نہیںبلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے خون کی ہولی کھیلنے والے دندناتے پھر رہے ہیں ختم نبوت قانون میں تبدیلی ان کا بہت بڑا جرم ہے ختم نبوت کے معاملہ پر ملک کا بچہ بچہ قربان ہونے کو تیار ہی.ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ میں تو الیکشن سے قبل شریفوں کو اندر ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

صوبہ بہاولپور کی بحالی پر ہم ہر طرح سے تیار ہیں