مسیحی برادری ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کر رہی ہے، ضیاء اللہ شاہ

ملک میں اقلیتوں کو مکمل حقوق میسر ہیں ، دین اسلام نے انسانی حقوق کی برابری کا درس دیا ہے،کرسمس تقریب سے خطاب

اتوار 31 دسمبر 2017 19:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) چیئرمین واسا ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ مسیحی برادری ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کر رہی ہے اور وطن عزیزکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی خدمات بطریق احسن سر انجام دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیٹلائٹ ٹائون چرچ میں کرسمس کے حوالے سے فادر سرفراز سائمن ،مسیحی راہنماء سرفراز فرانسز اور انچارج ہولی فیملی چرچ بابو ساجد امین کھوکھرکے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ضیاء اللہ شاہ نے کہاکہ ملک میں اقلیتوں کو مکمل حقوق میسر ہیں کیونکہ دین اسلام نے انسانی حقوق کی برابری کا درس دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک کے طول و عرض میں ترقیاتی کاموں کو جال بچھا دیاہے اور الیکشن 2018میں اپنی کارکردگی کی بناء پر مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر کلین سویپ کرے گی ۔ضیاء اللہ شاہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں میگا پراجیکٹس کی کامیاب تکمیل کروائی ہے جس پر اہالیان راولپنڈی مقامی مسلم لیگی قیادت کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں

متعلقہ عنوان :