کراچی،جماعت اسلامی نے 27 جنوری کو شہر قائد میں نادرا کے خلاف مہم اور دھرنے کا اعلان

اتوار 31 دسمبر 2017 19:22

کراچی،جماعت اسلامی نے 27 جنوری کو شہر قائد میں نادرا کے خلاف مہم اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی نے 27 جنوری کو شہر قائد میں نادرا کے خلاف مہم اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی نے قومی شناختی کارڈ بنانے کے ملک کے واحد ادارے نادرا کے خلاف مہم چلانے اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لئے ہر طبقے کر ذلیل کیا جارہا ہے اور نادرا پاکستانی شہریوں کو مشکوک بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے اس لئے جماعت اسلامی نادرا کو راہِ راست پر لانے کے لئے باقاعدہ تحریک شروع کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نادرا کے خلاف دھرنوں کا آغاز کراچی سے شروع کیا جائے گا، 27 جنوری کو حسن اسکوائر پر دھرنا دیا جائے گا اور اس دھرنے کے دوران نادرا کے دفاتر کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔#