شام کے محصور زدہ علاقے مشرقی غوطہ پرحکومتی فوج کے حملے میں9بچوں سمیت 29 شہری ہلاک

مشرقی غوطہ کے علاقے ہارستا میں کیے گئے شامی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں 18 افراد مارے گئے ، محصور زدہ علاقے میں سے ایک ڈیل کے تحت دو روز قبل صرف 29 شدید زخمیوں کو علاج کے لیے باہر لایا گیا تھا، سیرین آبزرویٹری

اتوار 31 دسمبر 2017 19:02

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ پر حکومتی فوج کے حملوں میں9بچوں سمیت 29 افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ پر گزشتہ دو ایام کے دوران کیے جانے والے حکومتی فوج کے حملوں میں کم از کم 29 افراد مارے گئے ہیں۔

ان میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی غوطہ کے ایک علاقے ہارستا میں کیے گئے شامی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں 18 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس محصور زدہ علاقے میں سے ایک ڈیل کے تحت دو روز قبل صرف 29 شدید زخمیوں کو علاج کے لیے باہر لایا گیا تھا۔ مشرقی غوطہ کا شامی فوج نے سن 2013 سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :