الوداع 2017، خوش آمدید 2018، دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کا آغاز

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سالِ نوکا آغاز ،12بجتے ہی آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ ، آسمان جگمگا اٹھا ، لوگ رنگ و نور کی برسات سے خوب لطف اندوز ہوئے ، لوگ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنے پیاروں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا ، سڈنی ہاربرپر 2018 کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ،رات میں دن کا سماں لگنے لگا،پاکستان میں 2017 کا سورج غروب، نیوں کے ساتھ ڈوب گیا

اتوار 31 دسمبر 2017 19:02

الوداع 2017، خوش آمدید 2018، دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کا آغاز
آکلینڈ /سڈنی /ماسکو /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہو گیا جہاں خوب آتش بازی کی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا ،12بجتے ہی دارالحکومت آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان جگمگا اٹھا اور لوگ رنگ و نور کی اس برسات سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

نیوزی لینڈ میں لوگ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنے پیاروں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا ۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور 2018 کا آغاز اس دعا سے کیا کہ یہ سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغازہوگیا ۔ سڈنی ہاربرپر 2018 کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے رات میں دن کا سماں لگنے لگا۔

(جاری ہے)

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور 10 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ٹاٹمز سکوائر، برج خلیفہ اور ریڈ سکوائر سمیت دنیا کی ہر بڑی عمارت کو سجا یا گیا تھا۔نیویارک، ماسکو، دبئی، میں منچلوں نے نیو ایئرنائٹ کے لئے کانٹ ڈان شروع کر دیا۔ ۔ برف سے ڈھکے نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر روائتی بال روشن کر کے الٹی گنتی کا آغاز کاغذ کی پتیاں فضا میں اڑایں تو ہر جانب رنگ بکھر گیا۔

ماسکو میں بھی منچلوں نے نئے سال کی خوشیاں منانا شروع کر دیں ۔ پاکستان میں بھی 2017 کا سورج غروب ہوگیا اس موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنیکے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ حکومت نے موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کی ہے جبکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے نئے سال کا استقبال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :