سال2018پاکستان کیلئے مثبت تبدیلی کا سال ثابت ہوگا، اس سال قوم کو اپنے لئے حکمران منتخب کرنے کا موقع ملے گا،عوام اس سال ہونے والے انتخابات میں نسل در نسل حکمرانی کرنے والے خاندانوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے ان لوگوں کو منتخب کریں جنہوں نے ملک و قوم کے لئے کچھ کیا ہو

اے پی ایم ایل کے چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد

اتوار 31 دسمبر 2017 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ پیغام میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں نے نئے سال کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال2018پاکستان کے لئے مثبت تبدیلی کا سال ثابت ہوگا۔

اس سال قوم کو اپنے لئے حکمران منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سال ہونے والے انتخابات میں نسل در نسل حکمرانی کرنے والے خاندانوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے ان لوگوں کو منتخب کریں جنہوں نے ملک و قوم کے لئے کچھ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو چاہیئے کہ نئے سال کا آغاز عزم نو کے ساتھ کریں اور اپنے آنے والی نسلوں کی تقدیر بدلیں۔ انہوں نے اے پی ایم ایل کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ باہمی اتحادویگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کو 2018 کے انتخابات کے لئے بھرپورتیار کریں۔

متعلقہ عنوان :