سال 2017کشمیریوں کیلئے خون آشام سال رہا ،قابض بھارتی فوجیوں نے بھارت سرکار کی حمایت سے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھی ،معصوم بچوں اور عورتوں کی بے حرمتی کی گئی ،شہدا کے خوان کے ساتھ آزادی پروان چڑے گی

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

اتوار 31 دسمبر 2017 19:02

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سال 2017کشمیریوں کیلئے خون آشام سال رہا ،قابض بھارتی فوجیوں نے بھارت سرکار کی حمایت سے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 2017کا سال کشمیریوں کیلئے خون آشام رہا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی حمایت سے دہشتگردی جاری رہی اور قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی بے دردی سے نسل کشی جاری رکھی ۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور عورتوں کی بے حرمتی کی گئی ۔شہدا کے خوان کے ساتھ آزادی پروان چڑے گی ۔اللہ اکبر۔۔

متعلقہ عنوان :