وفاقی حکومت کا مہنگائی سے تنگ عوام کو نئے سال کا تحفہ ، پٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.96روپے سے 6.74روپے تک اضافہ

․پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 25پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 79پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی اس کی قیمتیں تبدیل کی جا رہی ہیں تاہم بھارت،بنگلہ دیش اورترکی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت ابھی بھی کم ہے،مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 دسمبر 2017 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) وفاقی حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے ان پر پٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.96روپے سے 6.79روپے تک اضافہ کردیا گیا ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 25پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 79پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔

اتوار کو مشیر قومی خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری میں ردوبدل کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔اتوار کو مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 25پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 79پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پٹرول کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 58روپے 37پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 89.91روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64.32روپے ہوگی۔مشیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی اس کی قیمتیں تبدیل کی جا رہی ہیں تاہم بھارت،بنگلہ دیش اورترکی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت ابھی بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 96پیسے بڑھائی گئی ہے۔واضح رہے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری چند روز قبل بھجوائی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 60 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اوگرا کی سفارش کردہ قیمتوں میں کمی کرنے کے بعد منظوری دی ہے جبکہ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے اضافے کے بحث کیا گیا ہے۔