مقبوضہ کشمیر ،ْکیلر میںبھارتی فورسز کی سکول پر یلغار، طلباء پر تشدد اوراساتذہ کو ہراساں کیا گیا

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف طلبا ء اور اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 31 دسمبر 2017 19:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیان کے علاقے کیلر میںبھارتی فوجیوں نے ہائرسیکنڈری سکول میں زبردستی گھس کر طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اساتذہ کو ہراساں کیاہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اساتذہ اور طلباء نے اس کھلی دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فورسزکے اہلکار ہفتے کو دن گیارہ بجے گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول میں داخل ہوئے اور وہاںزیر تعلیم طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایااور ان کے اور اساتذہ کے شناختی کارڈ چھین لئے۔

واضح رہے سرمائی چھٹیوں کی وجہ سے آجکل سکولوں میں سرکاری طور پر کوچنگ کلاسز چل رہے ہیں۔سلمان احمد نامی طالب علم نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنے کلاس روم میںتھے کہ اچانک فوجی اہلکار ہما رے کلاسوں میں زبردستی گھس گئے اور شناختی کارڈ چھین لئے اور طلباء کو زدوکوب کیا۔

(جاری ہے)

سکول ٹیچرسجاد احمدنے کہاکہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے کلاس روم میں طالب علموں کے ساتھ تھے اور بھارتی فوجی چلاتے ہوئے زبردستی کلاس روم میں گھس آئے کہ ہم پر پتھر کس نے مارے اوردولڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ13طالب علموں اور 3اساتذہ کے شناختی کارڈ بھی چھین لئے۔ اس واقعے کے بعد طلباء اور اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصبے کے مرکزی بازار تک نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس نکالا۔

متعلقہ عنوان :