مقبوضہ کشمیر ،ْہائیکورٹ نے سینٹرل جیل سرینگر کی انتظامیہ کو قاسم فکتو کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کر دی

اتوار 31 دسمبر 2017 19:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے سینٹرل جیل سرینگر کے سپر انٹنڈنٹ کو جموںوکشمیر مسلم کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمدقاسم فکتو کا ڈاکٹرو ں کی ایک ٹیم سے طبی معائنہ کرانیکی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے میڈیکل کالج سرینگر کے پرنسپل کو بھی اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹر فکتو کے طبی معائنے کے لیے تین ماہر ڈاکٹروںپر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیں۔

ہائیکورٹ نے جیل سپر نٹنڈنٹ اور قابض انتظامیہ کو اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق قاسم فکتو کا علاج ومعالجہ کریں۔ قاسم فکتوکی عرضداشت کی عدالت میں پیروی میاں عبدالقیوم نے کی۔یاد رہے کہ محمد قاسم فکتو گزشتہ 24برس سے جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :