وزیر خوراک کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے جھنگ میں چھاپے ،مصری کے 2کارخانے سیل

معیار بہتر بنانے تک دونوں کارخانے سیل رہیں گے،بلال یاسین کا مضر صحت اجزأ کے استعمال پر سخت اظہار برہمی پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں متحرک ہیں،مضر صحت اشیائے خوردنی تیار کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا‘وزیرخوراک

اتوار 31 دسمبر 2017 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جھنگ میں چھاپے مار کے ناقص معیار کی مصری تیار کرنے والے 2کارخانے سیل کردیے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مصری کی تیاری میں مضر صحت اجزأ کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ معیار بہتر بنانے کی ٹھوس ضمانت دینے تک دونوں کارخانے سیل رہیں گے۔

ٹیم کی کارروائی کے دوران کارخانوں میں صفائی کی صورتحال دگرگوں پائی گئی۔

(جاری ہے)

مکھیاں بھی بھنبھنا رہی تھیں۔ وزیر خوارک نے کارخانے سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے میں کہیں بھی کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسر متحرک ہیں۔ ملاوٹ اور مضر صحت اشیائے خوردنی تیار کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر خوراک کا ضلع جھنگ کا دو روز میں یہ دوسرا دورہ تھا۔ قبل ازیں انہوں نے جھنگ، شورکوٹ اور اٹھارہ ہزاری میں شوگر ملز کا دورہ کرکے کسانوں سے گنے کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :