شام کی ہرصورت میں حفاظت کی جائے گی، پیوٹن کا بشارالاسد سے ٹیلیفونک رابطہ

اتوار 31 دسمبر 2017 14:48

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) روس کے صدر نے شام کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ولادی میر پیوٹن نے بشارالاسدکو یقین دلایا کہ ماسکو دمشق کی خود مختاری کی حفاظت کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق کریملن کے ترجمان نے ماسکو میں میڈیا کو بتایا۔

(جاری ہے)

روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے شامی ہم منصب بشارالاسد کو ٹیلیفون کیا۔ سال نو کی مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ ماسکو ہر صورت میں دمشق کی خودمختاری کی حفاظت کرے گا۔کریملن ترجمان کا کہنا تھا روسی صدر نے شامی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :