پاکستان کو راحیل شریف کی جانب سے نواز شریف کے خطر ناک عزائم کے بارے اگاہ کر دیا گیا تھا

اتوار 31 دسمبر 2017 10:17

پاکستان کو راحیل شریف کی جانب سے نواز شریف کے خطر ناک عزائم کے بارے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31دسمبر2017ء) :راحیل شریف کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کو کئی ماہ قبل نواز شریف ِکے خطر ناک منصوبوں کے بارے اگاہ کر دیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رواں برس ستمبر میں لاہور کے دورے کے دوران متعدد حلقوں کو بتا دیا تھا کہ کہ میاں نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کے خلاف ملک گیر مہم شروع کرنے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

راحیل شریف نے مزید بتایا تھا کہ نواز شریف کو اس مہم جوئی کے لئے بھارتی لابی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ، جنرل راحیل شریف کے اس انکشاف کے بعد قومی سلامتی ادارے حرکت میں آئے ۔اس وقت نواز شریف کو سعودی عرب میں کرپشن الزامات پر شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔یاد رہے کہ اس وقت شریف برادران سعودی عرب کے دورے پر ہیں جس میں وہ اپنے کرپشن کے الزامات سے بری ہونے کے لئے سعودی حکام سے ریلیف لینے کے لئے درخواست کر رہے ہیں ۔