اسٹونیا کی پولیس کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو سیاہ کرسمس کارڈز کا تحفہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 دسمبر 2017 23:46

اسٹونیا کی  پولیس کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو ..

اسٹونین پولیس نے بالٹک کی اس  ریاست کے بدترین  کارکردگی رکھنے والے ڈرائیورز کو 700 کرسمس کارڈز بھیجے ہیں، پولیس کو امید ہے  کہ  کارڈز پر بنی تباہ شدہ کاروں کی تصاویر اور سڑکوں پہ ہونے والے حادثات کے اعدادوشمار دیکھ کر یہ لوگ اپنی ڈرائیونگ کا طریقہ کار بدل ڈالیں گے۔
یہ کارڈ اُن ڈرائیوروں کو بھیجے گئے ہیں جنہوں نے سال میں پانچ یا اس سے زیادہ دفعہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، زیادہ تر خلاف ورزیاں گاڑی کی اسپیڈ یا ڈرائیونگ سے متعلق تھیں۔


سیاہ کرسمس کارڈ پر لکھا تھا، "اس سال روڈ ایکسیڈنٹ میں اب تک  40 سے زیادہ اموات واقع  ہوئی ہیں جو کسی کے لیے اچھی ذاتی تہنیت نہیں ہے۔"
اس کارڈ  میں بتایا گیا کہ حادثوں میں زخمی یا ہلاک ہونے والے 1300 افراد  کے اصل مجرم یہ تیز رفتار ڈرائیور ہیں۔

(جاری ہے)

کارڈ میں کارڈ وصول کرنے والوں پر زور دیا گیا کہ وہ سڑک کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

کارڈ پر یہ بھی لکھا تھا کہ کہ  "یقین کیجیے، آپ کے گھر والے اور دوست  احباب کی بھی یہی خواہش ہے۔"
تقریباً ایک عشرہ قبل13 لاکھ آبادی کے ملک اسٹونیا میں ہر سال حادثات میں 200 افراد مارے جاتے تھے۔ 2011 سے پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سیاہ کارڈ بھیجنے شروع کیے ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔اسٹونیا میں نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کی تعداد بھی کافی کم ہوئی ہے۔ 2007 میں یہ تعداد 17920 تھی۔ اس سال یہ تعداد 6100 ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :