وزیراعظم ہاؤس میں مسیحی برادری کیلئے کرسمس تقریب کا انعقاد

وزیراعظم کی اہلیہ ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کرسمس کیک کاٹا، شرکاء میں تحائف تقسیم کئے

ہفتہ 30 دسمبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء) وزیراعظم ہاؤس میں ہفتہ کو مسیحی برادری کیلئے کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام وزیراعظم کی اہلیہ ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کیا۔ تقریب میں مسیحی برادری کی طرف سے کرسمس سانگز اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔ ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کرسمس کیک کاٹا اور شرکاء میں تحائف تقسیم کئے۔ مسیحی برادری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔