راحیل شریف کی جانب سے قومی سلامتی کے ادراوں کو کئی ماہ قبل نواز شریف کے خطرناک منصوبوں سے متعلق آگاہ کر دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 دسمبر 2017 23:04

راحیل شریف کی جانب سے قومی سلامتی کے ادراوں کو کئی ماہ قبل نواز شریف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر2017ء) راحیل شریف کی جانب سے قومی سلامتی کے ادراوں کو کئی ماہ قبل نواز شریف کے خطرناک منصوبوں سے متعلق آگاہ کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق  راحیل شریف کی جانب سے قومی سلامتی کے ادراوں کو کئی ماہ قبل ہی نواز شریف کے خطرناک منصوبوں سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رواں برس ستمبر کے ماہ میں اپنے دورہ لاہور کے دوران متعدد حلقوں کو بتایا تھا کہ میاں نواز شریف ملک سلامتی کے اداروں اور عدلیہ کیخلاف ملک گیر مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔

 راحیل شریف نے مزید بتایا تھا کہ نواز شریف کو ان کی اس مہم جوئی کو بھارتی لابی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ اس انکشاف کے بعد ہی قومی سلامتی کے ادارے حرکت میں آئے۔ جبکہ اب سعودی عرب میں بھی نواز شریف کیلئے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔