دنیا کے بہترین خفیہ اداروں کی فہرست جاری

پاکستان کی آئی ایس آئی ایک مرتبہ پھر دنیا کا نمبر ون خفیہ ادارہ قرار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 دسمبر 2017 22:25

دنیا کے بہترین خفیہ اداروں کی فہرست جاری
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء) پاکستان کی آئی ایس آئی ایک مرتبہ پھر دنیا کا نمبر ون خفیہ ادارہ قرار پائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے کی جانب سے دنیا کی 10 بہترین خفیہ ایجنسیوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کی آئی ایس آئی ایک مرتبہ پھر دنیا ک نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں امریکا کی سی آئی اے دنیا کی دوسری جبکہ برطانیہ کی ایم آئی 6 دنیا کی تیسری بہترین خفیہ ایجنسی قرار دی گئی ہے۔

فہرست میں بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی شامل ہے۔ جبکہ فہرست میں شامل دیگر خفیہ ایجنسیوں میں چین کی ایم ایس ایس، روس کی ایف ایس بی، جرمنی کی بی این ڈی، فرانس کی ڈی جی ایس ای، آسٹریلیا کی اے ایس آئی ایس اور اسرائیل کی موساد شامل ہیں۔
دنیا کے بہترین خفیہ اداروں کی فہرست جاری

متعلقہ عنوان :