شہداء ماڈل ٹاون کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی نااہلی ان کے طرز حکومت سے صاف نظر آرہی ہے،

غریب کسان اپنی فصلوں کو جلانے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

ہفتہ 30 دسمبر 2017 21:29

شہداء ماڈل ٹاون کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی نااہلی ان ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) سابق ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ(ق) صوبہ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ شہداء ماڈل ٹاون کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ق) سانحہ ماڈل ٹاون میں شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شروع دن سے اظہار یکجہتی کیلئے اُن کیساتھ ہیں۔ وہ ہفتہ کو سیالکوٹ سے صدف بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی ان کے طرز حکومت سے صاف نظر آرہی ہے،حکمرانوں کی ناکام پالیسیوںملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہیں،غریب کسان اپنی فصلوں کو جلانے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گے ہیں،اس موقع پر سٹی صدر سیالکوٹ صدف بٹ نے کہا کہ عوام آج مسلم لیگ(ق) کے دور کو یاد کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ نے اپنے دور حکومت میں جتنے ریکاڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں وہ ملک کی تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کروائے بلکہ ہمارے جاری کردہ منصوبوں پر بے شرم موجودہ حکمران اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :