جمعیت جمہوریت کے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کا کسی بھی صورت ساتھ نہیں دیں گی,وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی

ہفتہ 30 دسمبر 2017 20:56

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بنوں کو حقوق دلوانے کیلئے صعبتیں برداشت کی مگر سودے بازی نہیں کی این ای26کے یونین کونسل منڈان خواجہ مد منڈان اور کوثر فتح خیل کو قدرتی گیس کی منظوری وفاقی حکومت کا کارنامہ ہے جنو بی اضلاع میں نئے سڑکوں کی تعمیر اور اکنامک زون کے قیام کیلئے ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے ضلع بنوں میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں جس سے یہاں کے عوام خوشحال اور خطہ مالا مال بن جا ئے گا ہم ہر لحاظ سے ترقی چاہتے ہیں جبکہ محالفین ترقی روکنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں عوام جانتے ہیں کسی نے کتنا کام کیا ہے جماعتی کارکنوں کی عزت ووقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے کارکن مفتی محمود کے نظریہ کے تحت گھر گھر انتخابی مہم چلانے کیلئے دن رات ایک کریں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان خان کی قیادت میں یونین کونسل منڈان ،خواجہ مد منڈان اورکوثر فتح خیل کے مشران سے ملاقات ، جے یو آئی سعودی عرب کے سرکردہ رہنما اور صوبائی کونسل کے رکن اسماعیل تاجی خیل کی سربراہی میں الگ الگ وفود سے ملاقاتیں اور میوہ خیل میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ضلع ناظم بنوں عرفان درانی،ضلع نائب ناظم اور ملک نعیم خان بھی موجود تھے اکرم خان درانی نے کہا کہ جمعیت جمہوریت کے ساتھ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کا کسی بھی صورت ساتھنہیں دیں گے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی فلاحی مملکت کے آئین کے مطابق کردار ادا کررہے ہیں جب تک مفتی محمود اور مولانا فضل الرحمن کے سپاہی زندہ ہیں پارلیمنٹ سے کوئی غیر قانونی آئین پاس نہیں کرسکتے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نے ہجوم ہے جو چائنہ کی موبائل کی طرح ہے نہ ورنٹی ہے اور نہ گارنٹی ہے مغرب عمران خان کو استعمال کرکے سی پیک منصوبے کو سازش کے تحت سبو تاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے بلوچستان میں را کی مذاخلت حکمرانوں کو بیدار ہونا ہوگا بزدل حکمران آج امریکہ کے سامنے بات نہیں کرسکتے ہم امریکہ نہیں خانہ کعبہ کے غلام ہیں قوم عام انتخابات میں غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر ایم ایم اے پر اعتماد کا اظہار کریں گے اور آئندہ صوبے میں حکومت ایم ایم اے کی ہوگی پرویز خٹک نام کے وزیر اعلیٰ ہیں کنٹرول سارا بنی گالہ کے پاس ہے اور بنی گالہ کی قیادت نے سب کچھ این جی اوز اور کے حوالے کررکھا ہے ۔