اپوزیشن لیڈر نے سکھر ائیر پورٹ کے مسافر لاؤنج کو شادی حال بنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 30 دسمبر 2017 20:07

اپوزیشن لیڈر نے سکھر ائیر پورٹ کے مسافر لاؤنج کو شادی حال بنا دیا
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء ) :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سکھر ائیر پورٹ کے مسافر لاؤنج کو شادی حال بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو سیاستدانوں اور منتخب نمائندوں کا کام قانون سازی ہے مگر ہمارے ہاں منتخب نمائندے قانون شکنی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ایسا ہی کام اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر ائیر پورٹ پر سر انجام دیا جب انہوں نے سکھر ائیر پورٹ کے مسافر خانے کو شادی ہال میں تبدیل کر دیا جہاں انکے مہمانوں کی پر شکوہ دعوت سے خاطر داری کی گئی لیکن قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ائیر پورٹ جیسے حساس مقام پر سیکیورٹی کا نام نشان نہیں تھا اور وہاں ہر شخص آزادانہ نقل و حرکت کر پارہا تھا۔اس دوران جب تک دعوت چلتی رہی وہاں موجود مسافروں کو بھی ہراساں کیا گیا اور انکو ایک کونے میں دم سادھ کر بیٹھ رہنے کے لیے مجبور کیا گیا ۔یہ سب یونہی جاری و ساری رہا لیکن نہ تو سول ایوی ایشن حکام اور نہ ہی کسی دوسرے ادارے نے اپوزیشن لیڈر کی اس حرکت پر سوال نہ اٹھایا۔وہاں موجود سول ایوی ایشن حکام میں سے ایک کہنا تھا کہ یہ چیز تو اب یہاں کا رواج بن چکا ہے اور یہاں کوئی اس بات پر سوال نہیں اٹھاتا۔

متعلقہ عنوان :