سیاچن میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے تلے دب گئے، فوجی جوانوں کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن شروع

ہفتہ 30 دسمبر 2017 14:50

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) سیاچن سیکٹر میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے ، فوجی جوانوں کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے دستے سمیت علاقائی باشندے بھی مصروف ہیں جب کہ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم تاحال کسی زخمی یا شہادت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :