تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری تیار‘پیٹرول کی قیمت میں4روپے اضافے کی تجویز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 دسمبر 2017 22:02

تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری تیار‘پیٹرول کی قیمت میں4روپے اضافے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 دسمبر۔2017ء) حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں تیز کردی ہیں،اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔سمری میں پٹرول 4 روپے 6پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کے تجویز دی گئی ہے ،اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے 58پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کا حتمی تعین مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :