راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری ، متعدد مقامات کو نشانہ بنایا

اسرائیلی فوج کی قید میں ظلم وستم کا شکارفلسطینی بچہ رہا ، جنیدی کی تصویر صہیونی ظلم کے سامنے مزاحمت کی "علامت" بن گئی

جمعہ 29 دسمبر 2017 21:28

راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری ، متعدد مقامات کو ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) اسرائیلی ٹینکوں اور طیاروں نے غزہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق جمعہ کے روز یہ کارروائی غزہ سے جنوبی اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے جانے کے بعد کی گئی۔ اس اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے تین راکٹ اسرائیلی علاقے میں داغے گئے، جن میں سے دو کو اسرائیلی میزائل شکن نظام آئرن ڈوم نے فضا ہی میں تباہ کر دیا، جب کہ ایک راکٹ غزہ کے قریبی اسرائیلی علاقے میں گرا۔

اس راکٹ سے املاک کو تو نقصان پہنچا مگر کوکوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔دو سری جا نب اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچے فوزی الجنیدی کو رہا کر دیا ہے جس کی ذرائع ابلاغ میں آنے والی تصویر صہیونی ظلم کے سامنے مزاحمت کی "علامت" بن گئی۔

(جاری ہے)

فوزی کو گزشتہ ہفتے فلسطین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلانِ قٴْدس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس موقع پر لی جانے والی تصویر میں فوزی کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی ، اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں اور وہ 23 اسرائیلی فوجیوں کے نرغے میں تھا۔ اپنی رہائی کے فوری بعد متعدد اخباری بیانات میں فوزی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مجھے حراست میں لیتے ہی فوری طور پر زدوکوب کیا اور زمین پر ڈال دیا۔ میرے جسم کے ہر حصّے کو ضرب کا نشانہ بنایا گیا اور کئی فوجیوں نے میرے سر کو اپنے قدموں سے روندا"۔

متعلقہ عنوان :