سندھ میں ن لیگ کا کوئی بھی وجودنہیں وفاقی حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرسکے گی، سید غوث علی شاہ

جمعہ 29 دسمبر 2017 21:26

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) سابقہ وزیراعلیٰ سندھ گرینڈڈیموکریٹ الائنس کے رہنماء سید غوث علی شاہ نے کندھ کوٹ رندہائوس میں ن لیگ سنٹرل کمیٹی کے ممبرمیرحسین رند کے بڑے بھائی میرحسن رند کے اچانک انتقال پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ن لیگ کا کوئی بھی وجودنہیں وفاقی حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرسکے کی موجودہ حکومت کی گورنس زیرو ہونے کے باعث اس وقت کشیدگی کاشکارہے ملک میں بیس مسلم لیگ بن چکی ہیں ن لیگ کے علاوہ سب کواکٹھاکرنے کیلئے کوشاں ہیںسندھ میں پی پی کامقابلہ گرینڈڈیموکریٹ الائنس ہی کریگی مجھ سمیت دیگراپوزیشن پارٹی کے رہنماالائنس کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑیں گے ۔