بھٹو خاندان نے ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ تو دیا مگراصولوں پر سودے بازی نہ کی، چوہدری پرویز اشرف

جمعہ 29 دسمبر 2017 18:46

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) سابق وزیر آزاد جموں و کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ تو دیا مگراصولوں پر سودے بازی نہ کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے شہید والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کی بقا اور عوام کی جنگ لڑی ، بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نانا اور والدہ کے پیرو کار کا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آمریت کے پیرو کاروں کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں یہ لوگ اپنے مفا د کیلئے ملک و قوم کو بھی دائو پر لگانے سے دریغ نہیں کرتے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔

(جاری ہے)

سی پیک ایران گیس منصوبہ اور دیگر متعدد میگا پراجیکٹس پیپلز پارٹی کے کارنامے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے نام پر عوام پر ظلم ہو رہا ہے، اگر آج الیکشن ہو جائیں مسلم لیگ پورے آزاد کشمیر سے ایک سیٹ نہیں جیت سکتی۔