نیب کا پاکستان سٹیل مل کی بربادی کے تمام ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے مکمل اور جامع انکوائری کا فیصلہ

جمعہ 29 دسمبر 2017 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی بربادی ، قوم کے اربوں روپے کا ضیاع اور حکومت کی عدم توجہی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے مکمل اور جامع انکوائری کا فیصلہ اس ضمن کے پیش نظر کیا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی بردبای کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں اور کون سے مفاد پرست عناصر اس کی تباہی میں ملوث تھے اور ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس بارے میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار نے بھی نوٹس لے رکھا ہے اور نیب کو کاروائی کی سفارش کی ہے۔ مزید برآں قومی احتساب بیورو نے فیصلہ کیا ہے کہ ماضی اور حال کے تمام ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے تاکہ کسی کو ملک سے فرار ہونے کا موقع نہ ملے سکے ۔

متعلقہ عنوان :