دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اے پی ایس کے بچوں سے بڑی قربانی ممکن نہیں، مریم اورنگزیب
جمعہ 29 دسمبر 2017 17:03
(جاری ہے)
اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے سے بڑی قربانی ممکن نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بچے اپنے والدین سے جدا ہوئے اور والدین نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کھویا۔
اس جنگ میں تمام سکیورٹی اداروں اور قوم نے لازاول قربانیاں دیں ہیںجو کہ لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم میں آکر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں۔ یہ ادارہ ملک بھر کے بے سہارا اور یتیم بچوں کو کارآمد شہری بنانے میں مصروف عمل ہے۔ اس طرح کے ادارے ملک کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو سیاست سے بالا تر ہو کرسویٹ ہوم کا دورہ کرنے چاہئے اور اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے اس موقع لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی ای) کے آرٹس کلب میں سویٹ ہوم کے بچوں کو ممبرشپ دینے کا علان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ سال میں ایک مرتبہ خصوصی طور پر سویٹ ہوم کیلئے میلے کا انعقاد کریگی تاکہ طرح کے اداروں کی پہچان پورے ملک میں ہو سکے۔وزیر مملکت نے اس موقع پر پاکستان ٹیلی وژن اورریڈیو پاکستان کے ذریعے سویٹ ہوم کی اندرون ملک کیساتھ ساتھ بیرون ملک میں پروموشن کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان میں سویٹ ہوم کے بچوں کو تلاوت کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پروگرامز میں تلاوت کیلئے سویٹ ہوم کے بچوں کو منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو ان کی طرح آگے آنا چاہئے اور ملک بھر کے بے سہارا اور لاچار بچوں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے کردار اداکرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمرد خان کا عظیم کارنامہ ہے کہ انہوںنے ان یتیم بچوں کواپنانام دیا۔ آج یہ بچے ان کو ہی والدین کہہ کر پکارتے ہیں اور ان کے چہروں پر رونق آتی ہیں جس کااجر اللہ انہیں عطا کریگا۔ انہوں نے اس موقع پر باقاعدہ سویٹ ہوم کا ممبر بننے کا بھی اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ یہ ادارہ ابتدائی دنوں میں کافی مشکلات کا شکاررہا۔ وقت کیساتھ ساتھ مخیر اور پوری قوم کے تعاون سے یہ اب بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہاں بے سہارا اور یتیم بچوں کو مکمل مفت تعلیم دی جاتی ہیں جو کہ کسی بھی بہترین ادارے سے کم نہیں۔قبل ازیں وزیرمملکت اطلاعات نے سویٹ ہوم نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا افتتاح ،ادارے مختلف حصوںکادورہ اوربچوں کے مارچ پاسٹ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کومبارکباد پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.