پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافہ، اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 دسمبر 2017 16:01

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافہ، اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 دسمبر 2017ء) : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو سمری بھجوا دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 4 روپے 6 پیسے ، مٹی کمے تیل کی قیمت میں 13 روپے 58 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے جس کے بعد وزارت پٹرولیم کی جانب سے حتمی فیصلے کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :